Skip to content
☰ Contents 2 of 25

Al-Islam (الاسلام) · Maryam Jameelah

فرمودات رسول

Printed pages 4

4

حضرت ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَىٰ - (بخاری)

“جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوا اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے جنت میں جانے سے انکار کیا۔”

حضرت جابر ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

خَيْرُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَخَيْرُ الْهُدَى مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ - (مسلم)

“بلاشبہ بہترین ذکر اللہ کی کتاب ہے اور بہترین رہنمائی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی ہے۔ بدترین امور دین میں اختراع کردہ باتیں (بدعات) ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔”

حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ - (متفق علیہ)

جس نے ہمارے اس کام (اسلام) میں کوئی بھی بات داخل کی ، جس کا اُس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ مردود ہے ۔ “

حضرت ابن عمرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ ۔ (مسند ابن حنبل ۔ مسند ابو داؤد ) ” جس نے دوسرے لوگوں (دینی کافروں) کی مشابہت اختیار کی ، اُس کا شمار انہیں میں ہوگا۔ “

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے :

مَنْ خَرَجَ مِنَ الطَّاعَةِ وَفَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَمَاتَ مَيْتَةً جَاهِلِيَّةً وَمَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَايَةٍ عِمِّيَّةٍ يَغْضَبُ لِعَصَبِيَّةٍ أَوْ يَدْعُو لِعَصَبِيَّةٍ اَوْ يُنْصَرُ عَصَبِيَّةً فَقُتِلَ فَقِتْلَةٌ جَاهِلِيَّةٌ (مسلم ) ” جس نے اطاعت کا طوق اپنی گردن سے اُتارا اور مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہوگیا تو وہ جاہلیت کی موت مرے ۔ اور جس نے اندھی قومی عصبیت کا پرچم اُٹھایا اور اس کے نیچے لڑا مارا گیا تو اُس کا قتل جاہلیت کا قتل ہوگا۔ “ ۔۔۔۔۔ حضرت انسؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِسْمَعُوا وَأَطِيعُوا ، وَإِنِ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ (مسلم )

” سنو اور اطاعت کرو ، اگر چہ تمہارا حکمران کسی حبشی غلام کو بنا دیا جائے جس کا سر انگور کی مانند چھوٹا ہو۔ “

حضرت ابوسعیدؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : أَفْضَلُ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ (رَاهِنْ مَاجَه ، تِرْمِذِي ، ابوداؤد )

“بہترین جہاد وہ کلمہ حق ہے جو کوئی شخص کسی ظالم حکمران کے سامنے کہتا ہے” حضرت نواس بن سمعانؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے

فرمایا:

“لا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الخَالِقِ -

“خالق کی معصیت میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں ہے”

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “لا يَلْجُ النَّارَ رَجُلٌ بَكَى مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ حَتَّى يَعُودَ اللَّبَنُ فِي الضَّرْعِ وَلَا يَجْتَمِعُ عَلَى عَبْدٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ -“ (ترمذی)

“جو شخص خشیت الہی سے روتا ہے اُسے آگ میں نہیں ڈالا جائے گا حتی کہ دودھ تھنوں میں واپس چلا جائے اور کسی شخص پر اللہ کی راہ میں اُڑنے والا گرد و غبار اور جہنم کا دھواں جمع نہیں ہو سکتا۔” حضرت انسؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ “لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ - (بخاری) “تم میں سے کوئی شخص اُس وقت صاحب ایمان نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اُس کے نزدیک اُس کے باپ، اُس کے بیٹے اور تمام نوع انسانی سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔”

Cite this chapter

Jameelah, Maryam. “فرمودات رسول.” In Al-Islam (الاسلام) (1970). p. 4. Scan: archive.org, https://archive.org/details/AlIslamMaryamJameelah. Online text: Islamic Internet Archives, https://islamicarchives.org/works/mj-al-islam/chapter/

© Mohammad Yusuf Khan (publisher); free scan at Internet Archive. First-edition date on the imprint is illegible; 1970s